فوجی شرٹ اور ٹوپی پہن کر میچ دیکھنے کی عوامی خواہش

راولپنڈی(میڈیا92نیوزآن لائن) فوجی شرٹ اور ٹوپی پہن کر میچ دیکھنے کی عوامی خواہش مسلح افواج عوام کی محبت اور سپورٹ کو سراہتی ہیں:ترجمان
سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کیلئے فوجی ٹوپیاں پہن کر سٹیڈیم جانے کی مہم جاری ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی پیغام جاری کر دیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا پیارے پاکستانیو!آپ کی خواہش ہے کہ فائنل فوج کی شرٹ اور ٹوپی پہن کر دیکھیں،مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے ماورا ہوتے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ ہمارا تعلق صرف اس اظہار تک محدود نہیں ۔انہوں نے کہا عوام روشنیوں کے شہر میں میچ سے لطف اندوز ہوں،پاک فوج عوام کی محبت اور سپورٹ کو سراہتی ہے ۔علاوہ ازیں صارفین سوشل میڈیاپرپاکستانی مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کرتے نظرآرہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے جو بھی میچ دیکھنے جائے وہ ملٹری کیپس اورشرٹس پہنے ۔ایک صارف نے لکھا پاکستانی بھائیوں کے پا س یہ اچھاموقع ہے جسے ضائع نہ کریں۔ایک اورصارف نے لکھا کہ آسٹریلیاکیخلاف میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے فوجی ٹوپیاں پہنیں،اس لئے اب تمام شائقین فوجی ٹوپیاں پہن کر سٹیڈیم پہنچیں،ایک صارف کے مطابق ملٹری کی ٹوپیاں پہن کر بھارت کوجواب دینا چاہتے ہیں ہم صاف دل کے مالک ہیں،ایک اورصارف لکھتاکہ ملٹری کیپس پہننے سے بھارت اورآئی سی سی کوکراراجواب ملے گا۔پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے شائقین نے ابھی سے تیاریاں کرلی ہیں،جسے وہ تصاویرکی صورت میں سوشل میڈیاپرشیئربھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …