اوپن یونیورسٹی شاعر مشرق ‘ڈاکٹر علامہ محمد اقبال پر عالمی کانفرنس21 اپریل کو منعقد کرے گی

مقالہ نگاروں کی جانب سے ابسٹریکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15مارچ ہے
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شاعر مشرق ‘ڈاکٹر علامہ محمد کی دانشورانہ خیالات افکار اور تعلیمات کے فروغ کے لئے "اقبال کی فکری و فنی آفاقیت”کے زیر عنوان 2۔روزہ عالمی کانفرنس21۔اپریل کو منعقد کرے گی۔ فکر اقبال کی ترویج کے لئے عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین اقبالیات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مفکرین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔معتمد کانفرنس ڈاکٹر سید شیراز علی زیدی کے مطابق شعبہ اقبالیات کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے لئے ابسٹریکٹ 15۔مارچ تک وصول کئے جائیں گے اور مقالہ نگار کو ابسٹریکٹ کی منظوری کی اطلاع 25۔مارچ تک کردی جائے گی۔کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا ہے کہ اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داریاں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعہ بہ حسن و خوبی نبھاتے رہےں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے اور ہر شعبہ زندگی میں شاعر مشرق کے افکار سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …