مکہ: رواں سیزن عمرہ ویزوں کے اجرا میں پاکستانی بدستور سرفہرست

وزارت حج کی جانب سے 4566632عمرہ ویزوں کا اجرا کیا جا چکا ہے
مکہ مکرمہ(میڈیا92نیوز آن لائن )وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن یعنی یکم محرم الحرام سے لے کر 30 جمادی الثانی 1440ھ تک 45لاکھ66ہزار 632عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ جن میں سے اب تک 40لاکھ 85ہزار 775 معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ جن میں 3232863 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرکے اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔جبکہ 4لاکھ 32 ہزار 119 معتمر ارضِ مقدس میں موجود ہیں۔وزارت حج کے مطابق اس بار بھی سب سے زیادہ معتمرین کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔ مملکت آنے والے پاکستانی زائرین کی اب تک کی گنتی 9 لاکھ 81 ہزار131 ہے۔ جبکہ اس کے بعد انڈونیشیا کا نمبر ہے جہاں سے آنے والے معتمرین کی گنتی 6 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے چار لاکھ سے زائد معتمرین آئے ہیں۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی فہرست میں یمن چوتھے، ملائشیا پانچویں، مصر چھٹے، ترکی ساتویں، الجزائر آٹھویں، اردن نویں جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر براجمان ہے۔جہاں سے آنے والوں کی گنتی 93 ہزار سات سو ساٹھ بتائی جا رہی ہے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق سب سے زیادہ معتمرین فضائی راستے سے آئے ہیں اس کے بعد بری اور فضائی راستوں سے آنے والے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں محرم سے لے کر 30 جمادی الاول تک عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 3.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …