پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی

موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 33لاکھ 2ہزار تک پہنچ گئی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی رپورٹ کے مطابق 31 جنوری 2019 تک ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 33لاکھ 2ہزار تک بڑھ گئی اس طرح دسمبر 2018 کے مقابلہ میں جنوری 2019 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.684 ملین کا اضافہ ہوا ہے، دسمبر 2018 کے اختتام پر صارفین کی تعداد 15 کروڑ 39 لاکھ 86 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی شرح مجموعی آبادی کے 75.78 فیصد تک بڑھ گئی جو دسمبر 2018 کے اختتام پر 75.15 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب جنوری 2019 کے اختتام پر ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 6 کروڑ 51 لاکھ 39 ہزار 237 تک بڑھ گئی جو دسمبر 2018 کے اختتام پر 6 کروڑ 37 لاکھ 73 ہزار 916 تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …