فیصل آباد‘دولہاں کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے پر گھر آئی بارات بغیر نکاح واپس لوٹ گئی

فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)دولہا کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ موجود نہ ہونے گھر آئی بارات بغیر نکاح کے واپس لوٹ گئی۔ لڑکی والے نکاح کرنے سے انکار۔ آن لائن کے مطابق مکوآنہ صوفی ٹاﺅن میں صادق ولد جمال دین کی بیٹی (ص) کی شادی کے سلسلہ میں چک نمبر 430 گ ب کے رہائشی محمد ارشاد ولد نور محمد بارات لے کر آیا جب نکاح کا سلسلہ شروع ہونے لگا تو لڑکی والوں نے دولہا کا قومی شناختی کارڈ دکھانے کو کہا تو دولہا کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ تھا جس پر لڑکی والے افسردہ ہو گئے۔ لڑکی والوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہونے والا تھا اور لڑکے کی عمر کو بھی چھپایا جا رہا تھا اس لئے کارڈ نہیں دکھایا گیا۔ بارات کو بغیر دلہن کے واپس جانا پڑ گیا اور باراتیوں کی منت سماجت بھی کام نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …