پاکستانی افواج دنیا کی بہترین اور مضبوط دفاع رکھنے والی فوج ہے،پوری دنیا دیکھ چکی ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کیساتھ کھڑا ہے،چیف ایگزیکٹو

لاہور(میڈیا92نیوز)پاکستانی افواج دنیا کی سب سے بہترین اور سب سے مضبوط دفاع رکھنے والی فوج ہے۔پوری دنیا دیکھ چکی ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کیساتھ کھڑا ہے۔انڈیا کے جھوٹ اور فریب کا پردہ فاش ہو چکا ہے پوری دنیا میں اس کو ذلت کا سامنا ہے۔ بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کا کیا حشر ہوتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پیس فار لائف فاﺅنڈیشن میاں عامر رزاق کی بے باک گفتگو پیس فار لائف فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو اور میڈیا 92کے (چیف کرائم رپورٹر) میاں عامر رزاق نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پاکستانی افواج دنیا کی سب سے بہترین اور سب سے مضبوط دفاع رکھنے والی فوج ہے جس پر پاکستانی عوام کو نا صرف فخر ہے بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ جنگی حالات کے پیش نظر اپنی افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہو چکے ہیں پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی افواج نے کس طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دنیا بھر میں انڈیا کا اصل چہرہ عیاں کیا جس سے بھارت سرکار کو پوری دنیا بلکہ اپنی ہی ملک میں شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔میاں عامر رزاق نے مزید آگاہی دی کہ پیس فار لائف فاﺅنڈیشن کے تمام ممبران اور فیملیز بھی پاکستانی افواج کو سلیوٹ پیش کرتی ہے اس وقت ہمارے ملک میں 1965ءکے جذبے سے بھی زیادہ جوش پیدا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …