پاکستان شپنگ انڈسٹری کا بھی بھارتی جارحیت کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہار

ملک کی تمام شپنگ کمیونٹی ملک وقوم کے ہمراہ پورے استقلال کے ساتھ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیئرمین پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کی شپنگ انڈسٹری نے بھی بھارتی جارحیت کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جہازوں کے خلاف پر بہادرافواج پاکستان کو سلام پیش کیا ہے۔چیئرمین پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن (PSAA)اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق حلیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی تمام شپنگ کمیونٹی ملک وقوم کے ہمراہ پورے استقلال کے ساتھ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ہر قدم پر اپنی بہادر فوج کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا،پاکستان خطے میں امن چاہتاہے لیکن اس پر کوئی آنچ آئی اور دشمن نے پری نگاہ ڈالی تو پاکستان اسکا بھرپورجواب دے گا۔طارق حلیم نے کہا کہ پاکستانی عوام نے پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کیونکہ آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی ہے،پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہماری فوج بھرپور صلاحیت کی حامل اور دنیا کی بہترین فوج ہے جس کا عملی مظاہرہ بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو گرا کر کیاگیا ہے اور ہماری افواج نے بھارت کو یہ باور کرادیا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے اگر دوبارہ پاکستان کی جانب جنگی جہازوں نے آنے کی کوشش کی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اسکا اس سے بھی برا انجام ہوگا ۔انہوں نے بھارتی حکمرانوں اور بھارتی فوج کو متنبہ کیا کہ آئندہ پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم کو دہرانے سے گریز کرنا کیونکہ بھارت پاکستانی افواج کی فولادی قوت کا مقابلہ نہیں کرسکتا،اس لئے بھارتی حکمران اور وہاں کی فوج اپنے اندر مثبت سوچ کو اجاگر کرے ورنہ انکے ناپاک ارادوں کے خلاف پوری دنیا انکے ہی خلاف ہوچکی ہے، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے کیونکہ پاکستان ایک عظیم ایٹمی قوت ہے اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرتناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …