نشاط ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 19 فیصد کا اضافہ

کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 7.59 روپے کے مقابلہ میں 9 روپے فی حصص تک بڑھ گئی
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)رواں مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں جولائی تادسمبر کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نشاط ملز لمیٹڈ (این ایم ایل) کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018کے دوران کمپنی نے 3164 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017کے لئے این ایم ایل کا بعد از ٹیکس منافع 2668 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی کے مقابلہ میںجاری مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران این ایم ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 496 ملین روپے یعنی 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 7.59 روپے کے مقابلہ میں 9 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …