گجرات نمائش سے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے وسیع مواقع میسر آئیں گے،افتخار علی ملک

حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے،جلد ہی پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملک کی صورت میں ظاہر ہوگا،نمائش کے دورے میں گفتگو
نمائش کے ذریعہ دنیا بھر میں مثبت پیغام پہنچ رہا ہے ، ہم غیرملکی بزنس مینوں کو دگجرات نمائش میں آنے کی عوت دے رہے ہیں ،عرفان یوسف
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر اور یونائٹیڈبزنس گروپ(یوبی جی)کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارتی نمائشوں کے زیادہ سے زیادہ انعقاد سے نہ صرف پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے وسیع مواقع میسر آئیں گے بلکہ کاروبار میں اضافہ اور برآمدات بھی بڑھیں گی،،گجرات نمائش ملکی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے،انہوں نے یہ بات گجرات صنعتی نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران کہی۔اس موقع پر گجرات صنعتی نمائش کمیٹی کے چیئرمین حاجی عرفان یوسف،صدر گجرات چیمبر عامرنعمان اور دیگر بھی موجود تھے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار صنعتی شعبے کا ہے جو ملکی برآمدات کو بھی فروغ دے رہا ہے اور اگر صنعتی سیکٹڑ کو مزید سہولیات ملیں تو وہ معیاری ا ور سستی اشیاء سے عالمی مارکیٹ میں مزید جگہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور جلد ہی پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملک کی صورت میں ظاہر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں پاگل ہورہا ہے حالانکہ بھارت کے تاجروں نے خود یہ تسلیم کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف کاروائیاں خود انکے ہی نقصان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہزارمنفی کوششوں کے باوجودآئندہ ماہ نیپال میں سارک چیمبر آف کامرس ضرور ہوگی۔حاجی عرفان یوسف نے اس موقع پر کہا کہ گجرات چیمبر گجرات صنعتی نمائش کے ذریعہ دنیا بھر میں مثبت پیغام پہنچا رہا ہے اور ہم بیرون ممالک بزنس مینوں کو بھی یہ دعوت دے رہے ہیں کہ وہ گجرات نمائش میں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ نمائش میں نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں سے بھی تاجرنمائندے دورے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …