آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

پی ایس ایل سیزن فورکرکٹ میچز کی سیکیورٹی اورٹریفک کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پی ایس ایل سیزن فورکرکٹ میچز کی سیکیورٹی اورٹریفک کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔آئی جی سندھ نے اجلاس میں شریک اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور کراچی کے ایڈیشنل آئی جیز سمیت ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،زونل ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ کو ہدایات دیں کہ تفویض کردہ فرائض اور ذمہ داریوں کو انتہائی مستعداورمتحرک رہتے ہوئے انجام دیکر اس میگا ایونٹ کو پرامن اور کامیاب بنایا جائے ۔س موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ،ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی ٹریفک نے باالترتیب ائیرپورٹ تا ہوٹل،ہوٹل تا اسٹیڈیم سیکیورٹی سمیت ٹریفک بشمول متبادل روٹس،پارکنگ ایریاز پر مجموعی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں،غیرملکی مندوبین/مہمانوں/اسٹاف کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی پروٹوکول کو یقینی بنایا جائے جبکہ ہوٹلز میں انتظامیہ کے تعاون پولیس لائژن ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ تاہوٹلز اور ہوٹلز تا اسٹیڈیم جملہ گزرگاہوں،اسٹیڈیم کے اندرونی اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیکر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او سے مانیٹرنگ اور دیگر ضروری اقدامات کو عین کنٹی جینسی پلان کے مطابق موثراور مربوط بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر خصوصی فوکس رکھتے ہوئے ناصرف مجموعی امور کو ٹھوس بنایا جائے بلکہ پولیس ریزرو پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھنے کے لیئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ سیزن فور کے مجموعی سیکیورٹی/ ٹریفک اقدامات کو پولیس اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت نا صرف کامیاب بنائے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اورکراچی کے عوام کیجانب سے امن اور محبت کے پیغام کو بھی عام کرے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کرکٹ سیکیورٹی/ٹریفک ودیگر ضروری اقدامات کے تحت ایسٹ کے 7720، ساوتھ کے 2260،ایس ایس یو کے565،ٹریفک کے 1780جبکہ اسپیشل برانچ کے 788سمیت مجموعی طور پر13112 پولیس افسران اور جوانوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …