بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستان میں حراست کی تصدیق کر دی

بھارت(نیٹ نیوز میڈیا92نیوز)

بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی مگ 21 اڑانے اور ابھی تک نہ لوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن نے مگ21پر اڑان بھری لیکن وہ ابھی تک نہیں لوٹا۔ ابھی نندن بھارت کے ایک ریٹائرڈ ائیرمارشل کا بیٹا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیرفورس نے طیاروں نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مارے گرائے اور دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر نے اس حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاک فوج نے دو بھارتی پائلٹوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک زخمی حالت میں سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے جب کہ دوسرا حراست میں ہے۔

ایک گرفتار بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنا نام ابھی نندن اور سروس نمبر 27981 بتاتا ہے۔

پاکستان میں گرفتارکیے گئے بھارتی پائلٹ سے متعلق بھارتی صحافی شیواروڈ نے بھی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ بھارتی پائلٹ MIG 21 کا پائلٹ تھا اور ونگ کمانڈر ابھی نندن سے متعلق بھارتی حکومت جلد بیان جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …