رواں مالی سال او جی ڈی سی ایل کے ریونیو میں 32فیصد اضافہ، تیل پیداوار میں کمی ہوئی

ادارے کی کی گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 317 روپے 35 پیسے یکارڈ کی گئی
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)رواں مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )کے ریونیو میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم تیل کی پیداوارمیں 1.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2018-19 کے دوران او جی ڈی سی ایل کے ذخائر سے گیس کی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریبا 6 فیصد کا اضافہ ہوا تھا تاہم مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اس میں 2 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران کمپنی کی ایل پی جی کی پیداوار میں 24 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز سے فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 62.22 ڈالر فی بیرل کی حساب سے تیل کی فروخت کی گئی ہے جبکہ قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت میں 25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز کی گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 317 روپے 35 پیسے یکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …