رواں مالی سال پھلوں کی ملکی برآمدات میں 48.67 ، سبزیوں کی برآمدات میں 34.92 فیصد اضافہ

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)رواں مالی سال (2018-19ئ) کے پہلے 7 مہینوں (جولائی تا جنوری) کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 48.67 فیصد جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں 34.92 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری پھلوں کی برآمدات 38 ہزار 940 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ سبزیوں کی برآمدات 15 ہزار 316 ملین تک پہنچ گئیں۔گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری پھلوں کی برآمدات 26 ہزار 193 ملین روپے اور سبزیوں کی برآمدات 11 ہزار 352 ملین روپے رہی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 مہینوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں بالترتیب 12 ہزار 747 ملین روپے اور 3 ہزار 964 ملین روپے (48.67 فیصد اور 34.92 فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …