کراچی چیمبرکی ممبرشپ کی تجدیدکی آخری تاریخ31مارچ مقرر

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) کراچی چیمبرا آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ2019 سے قبل کروا لیں تاکہ انہیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کے سی سی آئیسے جاری ایک بیان کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013کے تحت کراچی چیمبر کی ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ9 201 مقرر ہے اورکراچی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ممبر شپ کی تجدید پورے ہفتہ کسی بھی روز صبح 9بجے سے شام6بجے تک بغیر کسی وقفے کے کروائی جاسکتی ہے جبکہ جمعہ کے روزممبرشپ ڈپارٹمنٹ صبح 9سے 12.30اور جمعہ کی نماز کے بعد 2.30سے شام 6بجے تک تجدید کے لیے کھلا رہے گا۔کے سی سی ا?ئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کوایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2019-20 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔کے سی سی آئی کے مطابق ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس ، انکم ٹیکس ریٹرن اور سیلز ٹیکس(اگر قابل عمل ہو) کے ہمراہ جمع کرانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …