خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں کو از کم 60 بستر خالی ر کھنے کی ہدایت

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ہسپتالوں میں کم از کم 60 بستر خالی رکھیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کبھی مشکل نہ پیش آئے ۔ اعلیٰ حکام سے جاری ایک اعلامیہ مہیں کہا گیا ہے کہ قومی کاز کے تحت تمام ہسپتالوں کے سربراہ اپنے اپنے ہسپتالوں میں 25 فیصد یا 60 بستر ہر وقت خالی رکھیں تاکہ ہنگامی صورت حال میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبے کے تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملدرآمد کی رپورٹ متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ فیصلہ پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے ۔کے پی کے ایک ایسا صوبہ ہے جہاں آئے روز دہشتگردانہ واقعات رونما ہو رہے ہین جبکہ ضرورت کے وقت سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریض کے رش کے باعث مسائل دیکھنے پڑتے ہین اس لئے متعلقہ حکام نے اس کا نوٹس لے لیا ہے اور تمما صوبے کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتال کے اندر 60 بستر یا 25 فیصد بستر ہر وقت خالی رکھیں تاکہ ہنگامی حالات میں مسائل نہ دیکھنا پڑیں ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …