وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی روابط کی موجودہ سطح پراظہار اطمینان ، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
پاکستان خطے میں امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کوٹیلیفون کیا ہے اور انہیں پاک بھارت تنا سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا. گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی روابط کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور پہلے سے موجود دوستی اور باہمی جذبہ خیر سگالی کو مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت داری میں ڈھالنے پر آمادگی ظاہر کی۔،وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کوٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جرمن وزیر خارجہ کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیرہوچکی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمن اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوطرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے جرمن کواس ضمن میں اپنا موثرکردارادا کرنے کی درخواست کی کہ بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے. جرمن وزیر خارجہ نے امن سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی. اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب سے بات چیت کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا اور اس کے دوران ان کی جاپانی وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات طے تھی۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا، دورے کا نیا شیڈول باہمی مشاورت سے بعد میں جاری کیا جائے گا۔(. شمیم محمود)

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …