پاکستان میں شہد کی پیداوار 40 ہزار ٹن سالانہ ہے، ماہرین

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں شہد کی پیداوار میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں شہد کی پیداوار 40 ہزار ٹن سالانہ ہے۔ شہد کی فارمنگ و برآمدات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ شہد کی صنعت سے 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اگر صنعت کے فروغ پر توجہ دی جائے تو 20 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ کی ترقی سے برآمدات کو 700 کنٹینرز سے 3 ہزار تک بڑھا یا جاسکتا ہے۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شہد کی پیداوار کم ہو رہی ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں اور درختوں کی کٹائی کا عمل شہد کی قدرتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …