ملک میں برقی مصنوعات کی طلب میں 8 فیصد اضافہ

سی پیک اور فی کس آمدن میں اضافے کے باعث طلب بڑھ رہی ہے ،رپورٹ
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)ملکی و کاروباری شعبے میں صارفین کی جانب سے زیادہ طلب کے باعث ملک میں گزشتہ چند برسوں میں برقی مصنوعات کی صنعت میں تیزی آئی ہے جبکہ رواں مالی برس 2018-19کی پہلی سہہ ماہی کے دوران برقی مصنوعات کی طلب میں7.8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی معاشی صورتحال کے باعث ملک بھر میں صارفین کی جانب سے برقی مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ اسی رجحان کے باعث برقی مصنوعات کے شعبے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی تیزی سے فروغ پارہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالی سال2019میں ملک بھر میں الیکٹرک موٹرز کی پیداوار کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی کولنگ کے سامان کی پیداوار میں بھی اضافہ دیکھا گیا ،ملک میں بڑی اور اونچی عمارتوں کے ساتھ ساتھ رہائشی منصوبوں کی تعمیرات نے ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی طلب کو کہیں زیادہ بڑھا دیا ہے ،اس شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب نے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی اپنے جانب مبذول کردی ہے ،مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان اس شعبے میں اشتراک بھی دیکھا جارہا ہے جبکہ متعدد کمپنیوں نے پاکستان میں مینو فیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب میں بھی دلچسپی کا اظہارکیا ہے ،سی پیک منصوبے اور فی کس آمدن میں اضافے کے باعث برقی مصنوعات کی طلب بڑھتی جارہی ہے ،ملک میں ماحولیاتی اثرات کے باعث بڑھتی ہوئی گرمی نے بھی برقی مصنوعات (ایئر کنڈیشن،ایئر کولر،ریفریجریٹر ودیگر ) کی مانگ میں اضافہ کردیا ہے ،رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے باعث اس شعبے میں نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے بلکہ مقامی مینو فیکچرنگ کی سہولت کے بعد برقی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …