گلیشیئر سرکنے کا عمل تیزی سے جاری‘ 2 بجلی گھر بند ‘70فیصد آبادی بجلی سے محروم

گلیشر کی چوڑائی 1300 میٹر ہے جو 3 ماہ میں 1750 میٹر سرک چکا‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
ہنزہ(میڈیا92نیوز آن لائن) گلگت بلتستان میں شیسپر گلیشیئر سرکنے کا سلسلہ بدستور تیزی سے جاری ہے ،جس کے باعث 2 بجلی گھروں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔بدھ کے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شیسپر گلیشیئر کی چوڑائی 1300 میٹر ہے جو گزشتہ 3 ماہ کے دوران 1750 میٹر تک سرک چکا ہے،شیسپر گلیشیئر سرکنے سے زیر تعمیر بجلی گھر کا ایک حصہ زد میں آگیا جبکہ نالے میں پانی کا بہاؤ بھی رک گیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شیسپر گلیشیئر سرکنے پر 2 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث ہنزہ کی 70 فیصد آبادی بجلی سے محروم ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہمالیہ اور قراقرم ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور پاکستان اکنامک سروے برائے سال 15-2014 کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان کے 5 ہزار گلیشیئر تیزی سے سرک رہے ہیں۔(صداقت چوہدری)

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …