پاک بحریہ نے سمندر سے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی

سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کیلئے پرعزم اور ہر لمحہ تیار ہیں، ترجمان پاک بحریہ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان سمگل کی جا رہی تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً20 ملین روپے ہے۔ مزید قانونی کاروائی کے لیے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔ آپریشن زیرک منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور بہترین انٹیلی جنس کی بنا پر کامیاب رہا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …