فیصل آباد‘ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں انقلاب آئے گا، چیئرمین کمیٹی برائے کسٹم

فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں انقلاب آئے گا ۔ انشاءاﷲ اب وہ وقت دور نہیں جب اسلامی ممالک معاشی‘ ایٹمی قوت کے لحاظ سے پوری دنیا میں سپرپاور بنیںگے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے دورے سے پاک سعودیہ دوستی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاک سعودی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونگےسعودیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا اب جبکہ پاکستا ن معاشی بحران کا شکار ہے ا س وقت پاکستان کو سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے جس کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن مراعات دے رہی ہےسعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالر سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدےانشاءاللہ ملک کی تقدیر ل دینگے ۔غیرملکی سرمایہ کاری سے پاکستان سے بے روز گاری کاخاتمہ ہوگا سعودی حکومت کی جانب سے ایشیاءمیں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات کے فروغ کےلئے مخلصانہ کاوشوں قابل تعریف ہیں ، سابق حکمرانوں نے آج تک پاکستان کےلئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی انڈسٹری کےلئے کیا جس کی وجہ سے پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ اگرچہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ترسیلات بھی بڑھ رہی ہیں تاہم پائیدار معاشی ترقی کیلئے براہ راست سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ،متحد ہ عرب ممالک کو مزید پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے جبکہ پاکستان انڈسٹری کےلئے یورپ سمیت دوسرے ترقی یافتہ ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کو وطن عزیز سے محبت کے عملی اظہار کیلئے از خود سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔ اس طرح جہاں وہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے وہاں جدید ٹیکنالوجی سے ملک میں پیدا ہونے والے خام مال سے عالمی معیار کی اشیاءتیار کر کے دوسرے ملکوں کو برآمد بھی کی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …