کراچی،سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض رل گئے

اوپی ڈی بند ، آپریشن بھی نہیں کیے جارہے ، مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، ینگ ڈاکٹر ز کا اعلان
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض رل گئے، اوپی ڈی بند ہیں جبکہ آپریشن بھی نہیں کیے جارہے ہیں ، مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے متعلق بیان لالی پاپ دینے کے مترادف ہے ، تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اپنے موقف پر ڈٹ گئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو بدھ سے احتجاج کریں ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں بدھ کی صبح اوپی ڈی بند کردی گئیں اور معمول کے آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اوپی ڈی شٹ ڈاؤن کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، ینگ ڈاکٹرز عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کی جائیں وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ دیا تھا لیکن سمری اب تک وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہے جس پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ نہیں بتائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا احتجاج جاری رکھا جائے گا ، ڈاکٹروں کے اعلان کے بعد سرکاری اسپتالوں میں کام بند ہے جبکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو دیکھا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …