راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پی اے سی ممبر بنانے کی مخالفت کر دی

کمیٹی ممبران ملکی مفاد میں دیانتداری سے کام کرینگے، وزیر ریلوے کو یہاں آنے کی ضرورت نہیں ،رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لا ئن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت کرتے ہو ئے کہا کہ شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے،اس لیے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنا نے کی ضرورت نہیں تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے، کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں راجہ ریاض نے کہا کہ شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، کمیٹی میں تحریک انصاف کے معزز ارکان موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے، تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے، کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا اس لئے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنا نے کی کو ئی ضرورت نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …