پاک راہداری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، چینی سفیر یاﺅ جنگ

پاکستان کے طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اعلی تعلیم اور محنت سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، چینی سفیر کا بیان
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر یا ﺅ جنگ نے کہاہے کہ پاک راہداری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،پاکستان کے طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اعلی تعلیم اور محنت سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان مل کر ترقی کریں گے ۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم اور محنت سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چین پاک راہدری پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریگا۔ا نہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے متعد منصوبے مکمل ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ مل کر اکنامک زون بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …