امریکا اور برطانیہ سے ترسیلات زر میں 85 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) امریکا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد بڑھ گیا، دونوں ممالک سے ترسیلات زر میں 85 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر زیادہ اعتماد معیشت کےلئے مثبت ثابت ہو رہا ہے، دونوں ممالک میں مقیم پاکستانی بڑھ چڑھ کر رقوم پاکستان بھیج رہے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال کے انہی 7 ماہ کے مقابلے میں 50 کروڑ ڈالر زائد پاکستان بھیجے، سات ماہ میں امریکا سے 2 ارب ڈالر پاکستان ترسیل کیے گئے، دوسری جانب انہی 7 ماہ میں برطانیہ سے بھیجی جانے والی رقوم 35 کروڑ ڈالر اضافے سے 1 ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی کرپشن کےخلاف مہم اور ترسیلات زر کے نظام میں آسانیوں سے سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …