زینب کیس میں والد نے تحقیقاتی ریکارڈ کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)قصورکی مقتولہ زینب کے والد نے ملزم عمران سے متعلق تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کر لیا۔
7سالہ زینب کے والدامین انصاری نےآفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی، درخواست میں جے آئی ٹی اور تھانہ اے ڈویژن قصور کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ملزم سے کی جانے والی تفتیش کا تمام ریکارڈ ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، جبکہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈی این اے ٹیسٹ اور فرانزک ٹیسٹ رپورٹ بھی مہیا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …