سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ، کیوی ادارہ برائے مہاجرین
یلنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) کیوی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ویزہ حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کا ادارہ برائے مہاجرین نے ایک بیان میں کہا کہ 15 مارچ کو ہوئی دہشت گردی سے 10 روز قبل کے مقابلے میں اس کے بعد نیوزی لینڈ میں قیام کرنے والے خواہشمندوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پیٹمر المس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے 10 روز قبل 6 ہزار457درخواستیں دی گئی بعد میں نیوزی لینڈ آنے کے خواہشمندوں کی 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہو گئیانہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں امریکا سے موصول ہوئی جو 674 کے مقابلے دہشت گردی کے بعد 1165 تک پہنچ گئی۔پاکستانیوں کی جانب 65 درخواستوں کے مقابلے میں 333 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ملائشیا سے 67 کے مقابلے میں 165 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل عدالت نے سفید فام دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ پر 50 افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کی تھی تاہم دہشت گرد پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پہلے نیوزی لینڈ کی عدالت نے ملزم کے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔سانحہ کرائسٹ چرچ، جنگلی حیات کیلئے قائم ٹرسٹ کا شہید بچوں کو خراج تحسینیاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …