مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:
مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے حملہ کرکے 2 بھارتی فوج کے جوانوں کو بھی زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …