برطانیہ میں مسلمانوں کو اندرونی دشمن نہ سمجھا جائے: پارلیمنٹیرین سعیدہ وارثی

اسلام و فوبیا سے متعلق برطانیہ میں چشم پوشی کی جا رہی ہے، چوٹی کے صحافی اور میڈیا چینل اسلام مخالف ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں، آخر کب تک مسلمانوں کو اپنی وفاداری کا امتحان دینا پڑے گا، انٹر ویو
لندن(میڈیا92نیوز آن لائن)برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کی ممبر سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ اسلام و فوبیا سے متعلق برطانیہ میں چشم پوشی کی جا رہی ہے، چوٹی کے صحافی اور میڈیا چینل اسلام مخالف ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں، آخر کب تک مسلمانوں کو اپنی وفاداری کا امتحان دینا پڑے گا، انہیں اس ملک کی کتنی اور خدمت کرنی پڑے گی تا کہ ہمیں اندرونی دشمن نہ سمجھا جائے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اسلام و فوبیا سے متعلق برطانیہ میں چشم پوشی کی جا رہی ہے، چوٹی کے صحافی اور میڈیا چینل اسلام مخالف ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں، حتیٰ کہ میری اپنی پارٹی نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ میرے اپنے بچے بھی اطمینان محسوس نہیں کرتے ہیں، میرے دادا اور نانا برٹش انڈین آرمی میں رہ چکے ہیں اور اب میری فیملی کے افراد برطانیہ کی فوج میں بھی ہیں، میں سوال پوچھنا چاہتی ہوں مسلمانوں کو اور کیا کرنا پڑے گا؟آخر کب مسلمانوں کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کا امتحان دینا ختم ہو گا، ہمیں اس ملک کی کتنی اور خدمت کرنی پڑے گی تا کہ ہمیں اندرونی دشمن نہ سمجھا جائے، میں تو پھر بھی ایک اسٹیبلیشڈ خاتون ہوں، میں ہاؤس آف لارڈ ز کی رکن اور کوؤنسلر ہوں، ان مسلمان خاندانوں کے بارے میں سوچیں جو کسی عہدے پر نہیں ہیں، میں سب لوگوں سے کہتی ہوں کہ غور کریں کہ کس طرح ہم مسلمانوں کو یہ احساس دلا سکتے ہیں کہ وہ بھی یہاں کا حصہ ہیں اور اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …