پیرس کے معروف پرموٹر چوہدری صفدر برنالی پاکستان آگئے

نئے پراجیکٹس کے لیئے گلوکاروں و اداکاروں سے ملاقاتیں،پیرس میں سٹیج ڈرامہ اور میوزک ایونٹ منعقد کرینگے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پیرس میں مقیم پاکستانی پرموٹرچئیرمین ہیومن رائیٹس فرانس و سماجی شخصیت چوہدری صفدر برنالی اپنے نئے پراجیکٹس کے لیئے پاکستان آگئے،آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ وہ پیرس میں ایک ٹی وی چینل پر بطور اینکر کام کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے لیئے سماجی خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں ایک ٹی وی چینل پر وہ بطور اینکر کام کررہے ہیں ان کے پروگرام کا نام ”فخرپاکستان“ ہے جسے وہاں بہت پسند کیا جاتا ہے۔چوہدری صفدرحسین برنالی نے بتایاکہ وہ گذشتہ 40 سال سے پیرس فرانس میں مقیم ہیں جہاں پر وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں گذشتہ روز وطن واپس لوٹتے ہی انہوں نے شوبز شخصیات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستانی فنکاروں ،گلوکاروں و کامیڈینز کے ساتھ فرانس میں ایک میوزک ایونٹ اور اسٹیج ڈرامہ کریں گے جس کے لیئے انہوں نے اداکاروں و گلوکاروں کے ساتھ میٹنگز شروع کردی ہیں جلد کاسٹ مکمل کر لی جائیگی۔چوہدری صفدر برنالی نے مذید بتایاکہ انہوں نے فرانس کے ایک سچے واقعے پر بنائے جانیوالے ڈرامے ”اڑان“ میں بھی بطور اداکار کام کیا تھا کیونکہ اس ڈرامہ کی کہانی میری تھی اور اس کے پروڈیوسر شاہد ندیم تھے ان کے ساتھ اداکارہ ریشم،سویراندیم،محمود اسلم وغیرہ نے کام کیا تھا۔یہ ڈرامہ پی ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …