برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ

لندن (میڈیا92نیوزآن لائن)برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کی کمشنر سارہ خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھی انتہائی دائیں بازو کے گروہ حملہ کر سکتے ہیں، انہوں نے دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی آن لائن موجودگی میںاضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ خان نے اپنی گفتگو میں کہا برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں کو منظم طریقے سے اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر بھرتی کیا جاتا ہے ، تاہم ان کی تعداد ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق حال ہی میں4 ایسے حملوں کو ناکام بنایا گیا جن کی منصوبہ بندی انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …