عالمی تحریک دعوت الحق کے زیر اہتمام استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد

ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کی برکتوں ،رحمتوں اور مغفرتوں کامہینہ ہے : پیر ولی اللہ شاہ
لاہور (آن لائن) عالمی تحریک دعوت الحق پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ِ رمضان المبارک کانفرنس آستانہ عالیہ دعوت الحق سمن آباد لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق کی صدارت میں منعقد ہوئی کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی برکتوں ،رحمتوں اور مغفرتوں کاایک عظیم مہینہ ہے جس کی ہم مسلمانوں کو قبل از وقت تیاریوں کا آغاز کردینا چاہیے جو سنت رسول اللہ ہے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ ساون کے مہینہ کی موسلادھار بارش کے قطرے اس قدر نہیں برستے جس قدر رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور رحمتیں برستیں ہیں اور اس ماہِ مبارک میں لاکھوں انسانوں کی اللہ تعالیٰ بخشش و مغفرت کرتے ہوئے جہنم سے نجات دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ باقی گیارہ مہینے بلکہ ہروقت ہر انسان اللہ کی رحمتوں کو ڈھونڈتا ہے جبکہ رمضان المبارک میں اللہ کی رحمت خود اپنے بندے کو ڈھونڈتی ہے کہ کون ہے جو مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے جس کو معاف کردوں کون ہے جو بخشش مانگے اسے بخش دوں کون ہے جو مجھ سے دنیا و آخرت کی نعمتیں طلب کرے اور اسکو عطاءکردوں کون ہے جو مجھ سے جنت طلب کرے اسکو جنت عطا کردوں اور کون ہے جو مجھ سے جہنم سے نجات مانگے اسکو نجات دے دوں۔رمضان المبارک کا پورا مہینہ در حقیقت نیکیوں کا موسم بہار ہے جس سے ہمیں ہرگز محروم نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

’چینی حراستی مراکز میں مسلمان خواتین کا گینگ ریپ اور زبر دستی سور کا گوشت کھلایا جاتا ہے۔۔۔

چین کے ’تربیتی ‘ کیمپ سے فرار ہونے والی ایک مسلمان خاتون نے بتایا ہے …