کرائسٹ چرچ پر حملے کا مجر م قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائے تو بہت خو شی ہو گی،مریم گل

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لا ئن) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہو نے والے ذیشان کی بہن مریم گل نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ کوئی دہشتگرد کو قرآن پاک کا ترجمہ پہنچا دے ،برینٹن قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائے تو بہت خو شی ہو گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے نیو زی لینڈ میں شہید ہو نے والے ذیشان کی بہن مریم گل نے کہا کہ بھائی کو بھلانا بہت مشکل ہے،وہ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے اور مجھے کرکٹ کھیلنا بھی سکھایا، وہ بہت نرم دل اور خیال رکھنے والے تھے گھر میں ہر فرد کا خیال رکھتے تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفر ت فرمائے ۔ جبکہ صدر مملکت کی کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی واقعہ میں شہید سید اریب احمد اور ذیشان احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی صدر مملکت نے شہید ذیشان کے اہل خانہ سے ملاقات میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے شہدائ کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعاکی صدر نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ذیشان احمد کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور مذمت کرتا ہوںمیں سمجھتا ہوں کہ جب نفرت کی آگ بھڑکائی جاتی ہے تو اس کی زندگی طویل ہوتی ہے، یہ معاملہ آسانی سے حل نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

’چینی حراستی مراکز میں مسلمان خواتین کا گینگ ریپ اور زبر دستی سور کا گوشت کھلایا جاتا ہے۔۔۔

چین کے ’تربیتی ‘ کیمپ سے فرار ہونے والی ایک مسلمان خاتون نے بتایا ہے …