عرس خواجہ معین الدین رحمتہ اللہ علیہ ، حجرہ اعتکاف کو عرق گلاب سے غسل

لاہور،ملتان(میڈیا92نیوزآن لائن) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر انتظام داتا دربار کمپلیکس میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 807ویں سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے حجرہ اعتکاف خواجہ رحمتہ اللہ علیہ کو غسل دینے کی شایان شان تقریب ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔گزشتہ صبح صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے حجرہ اعتکاف خواجہ رحمتہ اللہ علیہ کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا،تقریب میں ، سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن، سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کھچی ، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی ، ترجمان اوقاف آصف اعجاز،منیجرز شیخ جمیل احمد، طاہر مقصود، شفقت عباس، ایس ایس پی پنجاب پولیس طارق عزیز، شیخ محمد امین ، حاجی عزیز الرحمٰن چن ، پیر سید ناظم حسین شاہ ، خواجہ ریاض محمود اور سید اظہر حسین زیدی نے شرکت جبکہ نقیب محفل کے فرائض صفدر علی محسن نے ادا کئے ۔تقریب کا آغاز ممتازقاری محمد رفیق نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیاجسے حاضرین مجلس نے خوب سراہا۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنیوالے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری سید صداقت علی نے بھی تلاوت کلام پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، مختلف لہجوں میں تلاوت کلام پاک پر ان کو خوب پذیرائی ملی ۔نعت رسول مقبولؐ الحاج سرور حسین نقشبندی نے پیش کی۔ حاجی محمد سعید اور حاجی محمد عمر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منقبت پیش کی جس کے بعدختم شریف پڑھا گیااور مفتی محمد رمضان سیالوی نے دعا کرائی۔بعد ازاں سعید الحسن شاہ اور دیگر نے مزار پرانوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔سیکرٹری اوقاف نے مہمانوں کی دستار بندی کی اور اختتامی دعا خطیب جامع مسجد داتا دربار نے کرائی ۔علاوہ ازیں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر ملتان میں 100من دلیہ کی دیگ تیارکرلی گئی۔دیگ کی تیاری میں 300کلو گندم کا دلیہ،،300کلوخشک میوہ جات،400کلوچینی اور منوں دیسی گھی کا استعمال کیا گیا۔دلیہ کی دیگ 30ہزارسے زائدافرادمیں تقسیم کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

’چینی حراستی مراکز میں مسلمان خواتین کا گینگ ریپ اور زبر دستی سور کا گوشت کھلایا جاتا ہے۔۔۔

چین کے ’تربیتی ‘ کیمپ سے فرار ہونے والی ایک مسلمان خاتون نے بتایا ہے …