224 رنز کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں کی بیٹنگ جاری

برمنگھم(میڈیا92نیوز آن لائن)
ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں کینگروز کے 224 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت 11 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لیے.

برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیویڈ وارنر نے کیا.

تاہم دونوں اوپنر صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد پیٹر ہینڈز کومب بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے.

جب کہ کچھ ہی دیر بعد اسٹوئنس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم آسٹریلیا کو گلین میکسوئل سے کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی 22 رنز ہی بناسکے، پیٹ کمنز 6 اور مچل اسٹارک 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے.

جب کہ اسٹیو اسمتھ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ آخری لمحات میں 85 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل رشید نے 3،3 جب کہ جوفرا آرچر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کے لیگ میچز میں آسٹریلیا نے 9 میں سے 7 میچز کھیلے اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچز میں فاتح رہی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا. پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سیمی فائنل سے قبل راؤنڈ میچز میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی تھی جب کہ وارم اپ میچ میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں انگلش سائیڈ کو 12 رنز سے زیر کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …