ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہارٹ فیورٹ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

مانچسٹر(میڈیا92نیوز آن لائن)ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہارٹ فیورٹ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست، بھارتی کپتان ورات کوہلی نے کہا ہے کہ 45منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میچ کا پہلا ہاف ہمارے لئے بہت اچھا تھا، ہم نے حریف ٹیم کو کم سکور پر آﺅٹ کیا لیکن ہمارے بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر ٹکٹ نہ سکے جس کا کریڈٹ نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کو جاتا ہے جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ پچ بہت مشکل تھی ہمارا ٹارگٹ 240سے 250تک ٹوٹل بنانا تھا، دھونی اور جدیجہ نے بہت عمدہ بیٹنگ کی لیکن فتح ہمارا مقدر بنی اور اب ہم فائنل کھیلنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …