ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

مانچسٹر (میڈیا92نیوز آن لائن) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈکپ سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ آج اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا جب کہ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کیا جائے گا۔ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جب کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔آج کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔بھارت کی ٹیم کا آج کیدر جادھو سمیت 6 بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے امکان ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آج کے میچ میں بھی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو شامل کیے جانے کی توقع ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سیمی فائنل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر میچ کے لیے ٹیم پر بے حد پریشر ہوتا ہے، کوشش کریں گے آج کا میچ بھی بہترین کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پُراعتماد ہے اور سب ہی بھرپور محنت کررہے ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں ٹف ٹائم کا سامنا کیا ہے، اُن غلطیوں سے بہت سیکھا ہے، بھارت سے میچ دلچسپ ہوگا، بہترین پرفارمنس کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …