ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا

لندن(میڈیا92نیوز آن لائن)ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا ۔
پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور چوتھی ٹیم سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس وقت بھارت 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے 9 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہوگا، میچ میں بارش کی صورت میں 10 جولائی کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹس گراؤنڈ میں ہوگا اور بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز میچ ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …