شعیب ملک مجھے تم پہ فخر ہے، ٹویٹ

نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن)
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا.

جس کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پرسراہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے گزشتہ برس جون میں ہی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

جس کے بعد گزشتہ روز بنگلہ دیش سے میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ آج ان کا آخری ون ڈے میچ تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شعیب ملک کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پرجذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا

’’ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں. آپ اسے عزت اورعاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اورازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ روزون ڈے کیریئر کے اختتام پر افسردہ ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے اورصرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر ہی توجہ دیں گے اور تمام لیگز میچ میں بھرپور پرفارمنس دکھائیں گے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …