پاک بمقابلہ بنگلہ دیش، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لارڈز (میڈیا92نیوز آن لائن)

ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

 

ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہیں، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا

 

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا تاہم صرف 23 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ کا فرق رہ گیا جس پر بہت افسوس ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈ کپ کا اچھا اختتام ہو، ہم جانتے ہیں بہت ہی بڑے فرق سے جیتنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …