پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ جیتے گا‘پی سی بی چیئرمین احسان مانی

لندن(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نےبنگلا دیش کے میچ میں پاکستان ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا ظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ جیتے گا۔پاکستانی ہائی کمیشن میں خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت مقابلے والا ٹورنامنٹ تھا۔کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے اور ہم پاکستان کرکٹ کو پروفیشنل انداز میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔امید ہے کہ پاکستان کرکٹ جلد دنیا کی بہترین ٹیموں کی صف میں کھڑی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستانیٹیم انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کو فارغ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …