وزیراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے کی منظوری دے دی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تجویز کردہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے کی منظوری دیتے ہوئے تمام اداروں کو تعاون کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے پیٹرن کی حیثیت سے بورڈ کے نظرثانی شدہ نظام کے حوالے سے تجاویز کو منظور کر لیا۔

وزیراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام اداروں کو نئے نظام میں تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک ٹیمیں رکھنے والے ادارے نئے نظام کی کامیابی کے لیے پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق پی سی بی کے ساتھ تعاون کے لیے گیارہ اداروں کو وزیراعظم ہائوس کی جانب سے ہدایت نامہ بھجوا دیا گیا ہے جس میں واپڈا، ایس این جی پی ایل، اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک، کے آر ایل، پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن کو شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے نئے نظام میں ریجنز کی 15 ڈومیسٹک ٹیموں کو صوبوں میں تقسیم کرتے ہوئے 6 ٹیموں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیموں کے نئے نظام میں پنجاب سینٹرل، جنوبی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا (کے پی)، بلوچستان اور ناردرن ریجنز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پی سی بی نے اداروں سے نئے نظام اور ٹیموں کی تشکیل میں اسپانسر شپ اور انتظامی تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ نچلی سطح سے قومی سطح تک تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …