ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

چیسٹرلی اسٹریٹ (میڈیا92نیوز لائن)
ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی جب کہ کیوی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کی فائنل فور میں رسائی قریباً ناممکن ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کو اپنے آخری میچ میں بنگلادیش کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی درکار ہے، اگر گرین شرٹس بنگلادیش کو مطلوبہ مارجن کے مطابق شکست نہ دے سکا تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

چیسٹر لی اسٹریٹ کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے کیویز کو دبوچ لیا، ہاٹ فیورٹ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 306 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا جو نیوزی لینڈ کے لیے پہاڑجیسا ثابت ہوا، بلیک کیپس ہدف کے تعاقب میں مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کیا اور 132 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جیسن رائے 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن آنے والے جوئے روٹ نے صرف 24 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر بیراسٹو نے جارحانہ انداز میں سنچری مکمل کی اور 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بہترین اوپننگ شراکت ملنے کے باوجود بعد میں آنے والے بلے باز بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے، جوس بٹلر اور بین اسٹوکس 11،11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان اون مورگن بھی 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری، جیمز نیشام نے 2،2 اور مائیکل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 14 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، نکولس صفر اور مارٹن گپٹل 8 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ولیمسن نے تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر کے ساتھ محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 47 رنز جوڑے تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر کپتان رن آؤٹ ہوگئے۔

آٹھ رنز کے اضافے سے راس ٹیلر بھی رن آؤٹ ہو کر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر چلتے بنے جب کہ جیمس نیشن 123 رنز پر آؤٹ ہوگئے، جارح مزاج بیٹسمین گرینڈ ہوم بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …