آج کا میچ پاکستان ٹیم کا فیصلہ کرے گا

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن)ورلڈکپ 2019 میں آج انگلش ٹیم اور کیویز کے درمیان ہونے والی جنگ کو ایونٹ کی سب سے بڑی لڑائی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ آج کے میچ کا نتیجہ پاکستان سمیت 3 ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
ورلڈ کپ 2019 کا 41 واں میچ آج میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جو کہ بڑی حد تک ایونٹ میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
یہ میچ اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے’’صرف‘‘ بنگلادیش کو ہرانا ہوگا ۔انگلینڈ کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو بنگلادیش کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا تاکہ وہ اپنا رن ریٹ بہتر کرسکے۔
واضح رہے کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اپنا آخری میچ جمعہ کو بنگلادیش کےخلاف کھیلےگا جو کہ لارڈز کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …