بنگلادیشی ٹیم ورلڈکپ میں بقا کے لیے آج بھارت سے ٹکرائے گی

برمنگھم (میڈیا92آن لائن نیوز)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
ایونٹ میں بقا کے لیے بنگلادیش کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگال ٹائیگرز ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کے لیے ایک جیت درکار ہے۔
اتوار کے روز اسی گراؤنڈ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلا دیش ٹیم میں ممکنہ طور پر تممیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحمن، لیٹون داس، محمداللہ، مصدق حسین، مہدی حسن، محمد سیف الدین، کپتان مشرف مرتضی، اور مستفیز الرحمن شامل ہوں گے۔

بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، روہت شرما، کپتان ویرات کوہلی، ریشبھ پانت، ایم ایس دھونی، کیدار جادھو، ہاردک پانڈیا، بھنویشور کمار، کلدیپ یادھو، محمد شامی، اور جسپریت بھمرا ممکنہ طور پر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …