بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر ورلڈ کپ سے باہر

بھارت (میڈیا92آن لائن نیوز) بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر ورلڈ کپ سے باہربھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

وجے شنکرکے پاؤں کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا جس کے سبب وہ عالمی کپ میں مزید بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

بھارت نے وجے شنکر کی جگہ ماینک اگروال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور وہ جلد بھارتی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

اس سے قبل اسٹار اوپننگ بلے باز شیکھر دھاون بھی ہاتھ میں انجری کے سبب عالمی ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

بھارت جان بوجھ کر ہارا، پاکستانی کرکٹرز کو بھی شبہ

واضح رہے کہ بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس 2 میچز باقی ہیں، نیوزی لینڈ 8 میچز میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کے پاس ایک ایک میچ ہے۔

ورلڈکپ کیلئے جنگ زوروں پر، سیمی فائنل کا خواب، پاکستان آخری لڑائی کیلئے تیار

پاکستان ٹیم 8 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں، بنگلادیشی ٹیم 7 میچز میں 7 اور سری لنکن ٹیم 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …