ورلڈ کپ،بنگلہ دیش سیمی فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے،جانئے

رمنگھم: انگلینڈ کی بھارت کے خلاف جیت کے بعد اب بنگلہ دیش کے لیے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیاہے۔ بنگال ٹائیگرز کو اب میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی پانے کے لیے اپنے آخری د و میچز میں پاکستان اور بھارت کےخلاف کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی مانگنی ہوگی کہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آخری لیگ میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑے کیوں کہ اس صورت میں وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میںانگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی ،انگلش ٹیم کی اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے ۔338رنزکے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 8 کے مجموعی سکور پر راہول صفر پر پویلین لوٹ گئے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان کوہلی نے روہت شرمان نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 138 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ویرات کوہلی 146 کے مجوعے پر چلتے بنے، انہوں نے 66 رنز بنائے۔

روہت شرما اپنی25ویں ون ڈے سنچری سکور کرنے کے بعد 102رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،پانٹ بھی 32رنز بنا کر پلنکٹ کا شکار بنے جبکہ ہاردک پانڈیا45رنز سکورکرنے کے بعد آﺅٹ ہوئے،برمنگھم کے ایجبسٹن گراﺅنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جونی بیئرسٹو اور جیسن روئے نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد جیسن روئے 66 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔
بیئرسٹو اپنی پہلی ورلڈ کپ سنچری مکمل کرنے کے بعد 111رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے،کپتان این مورگن بھی ناکام رہے اور محض ایک رن بنا کر شامی کی دوسری وکٹ بنے،جو روٹ اور بین سٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے70رنز جوڑے جس کے بعد روٹ44رنز بنا کر شامی کا تیسرا شکار بنے،جوز بٹلر8گیندوں پر 20رنز بنا کر شامی کی چوتھی وکٹ بنے،کرس ووکس7رنز بنا کر محمد شامی کا 5واں شکار بنے،سٹوکس79کی شاندار باری کھیلنے کے بعد بمراہ کا شکار بنے، انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بناسکی۔
ٹاس جیت کر این مورگن کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمز ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشبھ پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …