انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی

برمنگھم (میڈیا92نیوز لاہور) انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی عالمی کپ کرکٹ کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 338رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بھارت کی ٹیم اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 306رنز تک محدود رہی۔اس طرح اب انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید بڑھ گئی ہے۔

میزبان انگلینڈ نے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے تھے۔جس میں اوپننگ بیٹسمین جونی بریسٹو کے شاندار 111 ،مڈل آرڈر بیٹسمین بین اسٹوک کے 79اور جیسن رائے 66رنز انگلینڈ کے قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

گوکہ بھارت کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور اسکی پہلی وکٹ صرف آٹھ رنز پرگری جب کانور لوکیش راہول کوئی رن بنائے بغیر ووکس کا شکار بن گئے تھے۔

تاہم اس موقع پر بھارت کے دوسب سے تجربے کار اور بڑے بلے باز روہت شرما 102اور کپتان ویرات کوہلی 66کے درمیان 138رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

لیکن ووکس اور پلنکیٹ نے ان دونوں بیٹسمینوں کو جیسے ہی پویلین روانہ کیا، انگلینڈ کی گرفت میچ پر مضبوط ہوگئی۔ اور بڑے اسکور کا دبائو بھارتی بیٹسمینوں پر بڑھنے لگا۔

بعدازاں ریشبھ پنت 32کو بھی پلنکیٹ نے ووکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔اس موقع پر ہردیک پانڈیا 45اور سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی 42ناٹ آئوٹ نے ہدف کے تعاقب کویقینی بنانے کی کوشش کی، لیکن پانڈیا پلنکیٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس موقع پر رنز اور بال کا فرق کافی بڑھ گیا تھا۔اور بھارتی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 306رنز تک محدود رہی۔ جبکہ دھونی اور کیدار جادیو 12ناٹ آئوٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بہت اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر لیام پلنکیٹ سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے تین قیمتی وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرس ووکس نے دو وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …