میزبان انگلش ٹیم ورلڈکپ میں بقا کیلئے آج بھارت سے مدمقابل ہوگی

برمنگھم (میڈیا92نیوز آن لائن) کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔
آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے اب بھی 3 میچز باقی ہیں، بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے ایک کامیابی درکار ہے۔
انگلش ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے اور اس کے 8 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ کے پاس دو میچز ہیں اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اسے اپنے دونوں میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا دار و مدار انگلینڈ کی ایک شکست اور بنگلادیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …