میچ ہارنے پر افغان تماشائی مشتعل

لیڈز(میڈیا92نیوز آن لائن)
لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پرجوش تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت کرتے ہوئے نظر آئے، تاہم میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائی مشتعل ہوگئے اور پاکستانی شائقین پر حملہ کردیا۔
افغان تماشائیوں نے جھگڑے کے دوران پاکستانی شائقین پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا۔دونوں ممالک کے پرجوش شائقین نے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینکیں۔تماشائیوں کے درمیان تصادم پر آئی سی سی کا کہنا ہے ایسے کسی رویے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دیگر شائقین کا لطف خراب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …